جموں

جموں: سکولوں کی بندش نے حالات پرامن ہونے کے مودی حکومت کے دعوے غلط ثابت کردیے

download (2)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے جموں ڈویژن میں بھارتی فوج کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں سمیت کئی تعلیمی اداروں کی بندش نے مقبوضہ علاقے میں حالات پر امن ہونے کے مودی حکومت کے دعوے ایک مرتبہ پھر غلط ثابت کردیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تعلیمی ادارے جموں خطے میں جاری ہائی الرٹ کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں۔بند کیے جانے والے سکولوں میں کم از کم ایک درجن فوجی سکول بھی شامل ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسکولوں پر ممکنہ حملوں کاانتباہ جاری کیا ہے۔یہ تمام سکول اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔ حکام نے کہا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد ہی اسکول دوبارہ کھولے جائیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button