بھارت

بھارت:مسلمانوں سے منسوب علاقوں کے ناموں کی تبدیلی کاسلسلہ جاری

name changeبی جے پی نے نئی دلی کے محمد پور گائوں کا نام تبدیل کر کے مادھو پورم رکھ دیا

نئی دلی 28 اپریل (کے ایم ایس)
بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے مسلمانوں سے منسوب علاقوں کے ناموں کو ہندو ناموں سے تبدیل کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت میں حکمران جماعت بی جی پی کی دلی شاخ نے جنوبی دلی کے گائوں محمد پور کا نام تبدیل کر کے اسے مادھو پورم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بی جے پی دلی کے سربراہ آدیش گپتا نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ گائوں کے داخلی دروازے پر ‘ویلکم ٹو مادھو پورم’ کا ایک بورڈ نصب کیا ۔ انہوں نے ٹویٹ میں اس تصویر کوجاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”میونسپل کارپوریشن کی جانب سے محمد پور کا نام تبدل کرکے مادھو پورم کردیاگیا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب سے یہ گائوں محمد پور کے بجائے مادھو پورم کہلائے گا۔ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف ذہر افشانی کرتے ہوئے کہاکہ دلی کے عوام نہیں چاہتے کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی غلامی کی کوئی علامت شہر کا حصہ ہو۔اگرچہ نئی دلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے ابھی تک کارپوریشن کی اس تجویز کو منظور نہیں کیا ہے ۔تاہم بی جے پی دلی کے اس اقدام پر عام آدمی پارٹی کی حکومت نے ابھی کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button