بھارت

مودی جی”ہیٹ ان انڈیااور میک ان انڈیا” ایک ساتھ نہیں چل سکتے،راہل گاندھی

نئی دلی 28 اپریل (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے ملک میں عالمی برانڈز کی طرف سے اپنا کاروبار بند کرنے پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت "ہیٹ ان انڈیااور میک ان انڈیا” کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ میں ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر بھی مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ حکومت کو ملک میں تباہ کن بے روزگاری کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اب تک بھارت میں 7عالمی برانڈز، 9 فیکٹریاںاور 649ڈیلرشپ اپنا کاروبار بند کر کے واپس جاچکی ہیں جس کی وجہ سے 84ہزار لوگ بے روزگار ہو ئے ہیں ۔کانگریس لیڈر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں سات عالمی برانڈز دکھائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 2017میں شیورلیٹ، 2018 میں مین ٹرکس، 2019میں فیٹ اور یونائیٹڈ موٹرز، 2020میں ہارلے ڈیوڈسن، 2021میں فورڈ اوررواں سال ڈاٹسن بھارت میںاپنا کاروبار بند کرچکی ہے ۔راہل گاندھی نے کہاکہ مودی جی، ہیٹ اِن انڈیا اور میک اِن انڈیا ایک ساتھ نہیں چل سکتے !انہوں نے کہاکہ حکومت کو ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button