مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام:ایک سال سے لاپتہ بھارتی فوجی کی مسخ شدہ لاش برآمد
سرینگر 22ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کولگام میں ایک بھارتی فوجی کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جو گزشہ سال اگست سے لاپتہ تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کولگام سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوج کی ٹیریٹوریل آرمی کی 162بٹالین کا اہلکار شاکر منظور گزشتہ سال دو اگست کو لاپتہ گیاتھا۔ آج کولگام کے علاقے محمد پورہ سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہو ئی جس کی بعدازاں شناخت لاپتہ فوجی شاکر منظور کے طورپر ہوئی ۔