مقبوضہ جموں و کشمیر

کٹھوعہ :سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل پراسرار طورپر ہلاک

جموں:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ضلع کٹھوعہ کے علاقے لکھن پور میں ایک کالج میں پراسرار طورپر ہلاک ہوگیاہے۔
سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایاہے کہ کانسٹیبل کالج کے احاطے میں گرکربے ہوش ہو گیا۔ اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کیا گیا۔جہا ں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ہلاک ہونے الے اہلکار کی شناخت راکیش کمار کے طور پر ہوئی ہے جو راجستھان کا رہائشی تھا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button