بھارت

جنرل پانڈے نے بھارتی فوج کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

نئی دہلی یکم مئی (کے ایم ایس) جنرل منوج پانڈے نے جنرل ایم ایم نروانے کی میعاد مکمل ہونے پر بھارتی فوج کے 29ویں سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ۔
جنرل پانڈے فوج کے نائب سربراہ تھے اور انجینئرز کورکے پہلے افسر ہیں جو بھارتی فوج کی سربراہی کر رہے ہیں۔قبل ازیں وہ مشرقی فوجی کمان کے کمانڈر تھے اور چین، میانمار اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کی سرحدوں کی نگرانی کررہے تھے۔جنرل پانڈے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے طالب علم رہے ہیں اور دسمبر 1982میں انجینئرز کورمیں کمیشن حاصل کیاہے ۔انہوں نے آپریشن پراکرم کے دوران جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر پلن والا سیکٹر میں 117انجینئر رجمنٹ کی کمانڈ کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button