بھارت
نئی دلی: سوٹ کیس سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد
نئی دہلی08 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی کے پنجابی باغ علاقے میں ایک سوٹ کیس سے نامعلوم خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے کنٹرول روم کو ایک تعفن زدہ سوٹ کیس کی موجودگی کے بارے میں کال موصول ہوئی جس پر ایک پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے اسے نالے سے باہر نکالا۔ جب سوٹ کیس کو کھولا گیا تو اس میں سے ایک نامعلوم خاتون کی انتہائی بوسیدہ لاش ملی۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کی عمر تقریباً 28-30 سال بتائی جاتی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔