مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 12 سالہ بچی زخمی

جموں 19 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک 12 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمیلہ بی نامی بچی اپنی بکریاں چرانے کے بعد گھر واپس آرہی تھی کہ ضلع میں واقع اس کے گاﺅں سوکڈ بگیال دھرا کے قریب اس کا پاﺅں غلطی سے بھارتی فوج کی بچھائی ہوئی ایک بارودی سرنگ پر پڑاجس سے وہ زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی۔دھماکے میں بچی شدید زخمی ہو گئی اور اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایاگیا۔بچی کو وہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد میں خصوصی علاج کے لیے پونچھ کے ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button