کھرگون :مکمل کرفیو نافذ، مسلمانوںنے نماز عید گھروں پر ادا کی
کھرگون 03مئی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میںآج عید الفطر کے موقع پر مکمل کرفیو نافذہے اور لوگوںنے گھروں ہی میں نماز عیدادا کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کھرگون میں گزتہ ماہ منائے گئے ہندوئوں کے مذہبی تہوار رام نومی پر فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کرفیو نافذ کر دیاگیا تھا ۔آج عید الفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دوبارہ مکمل کرفیو نافذ کردیا ہے اور حساس علاقوں میں ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ علاقے کے مسلمانوں نے عید گاہوں کی بجائے گھرو ں میں ہی نماز عید ادا کی ۔ہندو برادری آج علاقے میں اپنا مذہبی تہوارپرشورام جینتی منارہی ہے ۔شہر میں پولیس نے جگہ جگہ چوکیاںقائم کر دی ہیں اور اس کے علاوہ پولیس کا مارچ پاسٹ بھی کیا جا رہا ہے۔ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 13سو فوجیوں پر مشتمل خصوصی فورس کو ببھی طلب کیاگیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کھرگون میں رام نومی کے موقع پر ہونے والے تشدد میں مسلمانوں کے کم از کم دس گھروں کو آگ لگا دی گئی اور دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔