مقبوضہ کشمیرمیں حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ اقوام کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر
مظفر آباد 06 مئی (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے بھارت کی طرف سے تشکیل دئے گئے حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ اسے جموں وکشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قراردیا ہے ۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ جموں کے غیر مسلم علاقے میں اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی ایک سازش ہے جس کا مقصد مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے اقدامات اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کافوری نوٹس لیناچاہیے۔