مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر کو بڑے پیمانے پر بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے، سی پی آئی ایم
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کو بڑے پیمانے پر بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری غلام نبی ملک نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ گرمیوں کے دوران جموں خطے کے لوگوں جبکہ سردیوں میں مقبوضہ وادی کے عوام کو بجلی کے بحران کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہر علاقے کو طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے جبکہ دیہی اور دور دراز علاقوں کے رہائشی بجلی کی نعمت سے قطعی طور پر محروم ہیں اور وہ روشنی کے متبادل ذرائع کا بندوبست کرنے پر مجبور ہیں۔ غلام نبی ملک نے مزید کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب سے بھی لوگ سخت پریشان ہیں اور بجلی کے مہنگے بل برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔