بھارت

بھارت:راجستھان کے وزیر کے بیٹے نے خاتون کی عصمت دری کی، فحش تصاویراور ویڈیوز بنا دیں

نئی دہلی 09مئی(کے ایم ایس )بھارتی ریاست راجستھان میں ایک وزیر کے بیٹے نے اقلیتی مذہب سے تعلق رکھنے والی ایک24سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایااور اس کی فحش تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا۔
عصمت دری کرنے والے کے خلاف دہلی پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس شخص نے شادی کے بہانے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ ایف آئی آر کو تحقیقات کے لیے راجستھان منتقل کر دیا گیا ہے۔دہلی پولیس نے کہاکہ ایک خاتون کی جانب سے عصمت دری کی شکایت کی بنیاد پر صدر بازار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایک شخص نے شادی کے بہانے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ ایف آئی آر کو تفتیش کے لیے راجستھان منتقل کیا جائے گا۔متاثرہ لڑکی نے کہاکہ ملزم کے پاس اس کی فحش تصاویر اور ویڈیوز ہیں جو اس نے اس وقت ریکارڈ کیں جب وہ بے ہوشی کی حالت میں تھی۔متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں کہا کہ 3اور 4 ستمبر 2021کو میں ایک انٹرویو کے لیے دہلی آئی تھی۔ ملزم پہلے ہی دہلی میں موجودتھا۔ اس نے ایک ہوٹل میں میرے لیے ایک کمرہ بک کروایا اور ہمیں میاں بیوی کے طور پر دکھایا۔ اس نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھ سے شادی کرے گا۔ اس کے بعد اس نے کئی مواقع پر میری عصمت دری کی اور اسے فلمایا۔ اس نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے کسی کو بتایا تو مجھے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اس نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی بیوی سے طلاق لے رہا ہے اور وہ مجھ سے شادی کرے گا۔ کئی مواقع پر اس نے مجھے بری طرح مارا پیٹا اور مجھے ناچنے پر مجبور کیا جو میرے لئے بہت اذیت ناک تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button