بابری مسجد کی شہادت کے مجرمانہ اقدام کو قومی فخر کے طورپر پیش کیاجارہا ہے ، اسد الدین اویسی
لکھنو:
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے افسوس ظاہرکیاہے کہ22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح سے متعلق تو ہر کوئی بات کر رہا ہے تاہم تاریخی بابری مسجد کے انہدام پر کوئی بات نہیں کر رہا ۔
اویسی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت 6 دسمبر کے بارے میں بات نہیں کر رہی جب صدیوں پرانی بابری مسجد کو منہدم کرکے سنگین مجرمانہ اقدام کیاگیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ اب صرف یہ بات کی جارہی ہے کہ مندر کی افتتاحی تقریب میں کون کون شرکت کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے مسلمانوں کے لیے پیغام واضح ہے کہ کہ وہ خاموشی سے اسے قبول کریں۔اسد الدین اویسی نے کہاکہ ہم نے اپنے آبائو اجداد کے خوابوں اور جدوجہد کی وجہ سے ایک آزاد ملک حاصل کیا ۔تاہم یہ ایک شرمناک بات ہے کہ ایک صریحا مجرمانہ اقدام کو قومی فخر کے طورپرپیش کیاجارہاہے۔انہوںنے 6دسمبر کو بھارتی جمہوریت کے لیے یوم سیاہ ہے۔ یہ ہماری تحریک آزادی کی اقدار کے لیے ایک سیاہ دن ہے۔ یہ قانون کی حکمرانی کے لیے بھی سیاہ دن ہے۔