مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے بارہمولہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا

سرینگر 09مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت توحید احمد ہارون کے نام سے ہوئی ہے جوضلع کے علاقے دیلینہ گھاٹ کا رہائشی ہے۔ نوجوان کو ضلع کے علاقے جھامہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کاجواز پیش کر نے کے لیے اسے عسکریت پسند قراردیدیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button