مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری حریت رہنمائوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

IMG_20211006_135029

اسلام آباد 06اکتوبر (کے ایم ایس )
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام حریت دفتر اسلام آباد میں تحریک آزاد ی کشمیر کے سینئر رہنماء عبدالحمید کریمی اور حریت رہنماء سید مظفر حسین شاہ کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنوینر محمد فاروق رحمانی کی زیر صدارت منعقدہ ریفرنس میں حریت قائدین نے دونوں رہنمائوں کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں رہنمائوں نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر اور مملکت خداداد پاکستان کی بقا کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ حریت قائدین نے عبدالحمید کریمی اور سید مظفر ھسین شاہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ مقبوضہ کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حامی تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیری نوجوانوں کی تحریک آزادی کیلئے ذہن سازی کیلئے صرف کی ۔ ریفر نس میں کہاگیا کہ کشمیری اپنے عظیم وکیل اور محسنوں سے محروم ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے دونوں رہنمائوں کی خدمات اور قربانیوں کو سنہرے حروف میں لکھا جائیگا ۔ ریفرنس کے آخر میں شرکاء نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button