مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا
سرینگر 19جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھر گھر تلاشی لی۔ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔