مقبوضہ جموں و کشمیر
مساجد میں اذان کے خلاف مہم چلانے والے دہشت گرد ہیں، اپوزیشن لیڈر کرناٹک اسمبلی
بنگلورو10مئی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بی کے ہری پرساد نے مساجد میں اذان کے خلاف مہم چلانے والوں کو دہشت گردقراردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہری پرساد نے ایک بیان میں کہاکہ دو مذاہب کے درمیان نفرت کا بیج بونے اور معاشرے میں بدامنی پھیلانے کی مہم شروع کرنے میں ملوث لوگ دہشت گرد ہیں اور ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے تحت فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہیے۔ کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے ہر ی پرساد نے حکومت کی ناکامی کی چھپانے کیلئے سماج دشمن عناصر کو استعمال کرنے پرحکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ہندو انتہا پسند تنظیم سنگھ پریوار کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے ۔