مقبوضہ جموں و کشمیر

سمندری طوفان’ آسانی’ اندھرا پردیش اوراڑیسہ کے ساحلوں سے آج شب ٹکرانے کا امکان

نئی دلی10مئی (کے ایم ایس)
خلیج بنگال میں اٹھنے والا سمندری طوفان ”آسانی” تیز ی سے بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ سمندری طوفان کے باعث 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظراڑیسہ حکومت نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سمندری طوفان آج شب تک شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے ساحلوں سے ٹکرانے اور اسکے بعد مغربی وسطیٰ اور ملحقہ شمال مغربی خلیج بنگال تک بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمے موسمیات نے مزید کہاہے کہ سمندری طوفان شمال مشرق کی طرف مڑ سکتا ہے اور اس کے اڑیسہ کے ساحل کے قریب خلیج بنگال کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اس کے بتدریج کمزور ہونے کا بھی امکان ہے۔اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں 7سے 11سینٹی میٹر تک بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button