مقبوضہ جموں و کشمیر

’بی جے پی‘ کو خاندانی سیاست سے نہیں بلکہ اپنی مخالف جماعتوں سے مسئلہ ہے، عمر عبداللہ

downloadسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو خاندانی سیاست سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ان سیاسی جماعتوں سے مسئلہ ہے جو زعفرانی پارٹی کی مخالفت کرتی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہامیں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بی جے پی کو خاندانی قیادت والی جماعتوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اسے صرف ان جماعتوں سے مسئلہ ہے جو اسکی مخالفت کرتی ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہ میں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں بی جے پی کی مخالفت کرتا ہوں اور مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔

عمر عبداللہ نے یہ بات بی جے پی کے رہنماو¿ں کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کہی جس میں انہوں کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سمیت کئی پارٹیوں پر خاندانی راج کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button