مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: انتظامیہ کی شعبہ تعلیم کیطرف عدم توجہی، کولگام میں درجنوں تعلیمی ادارے بغیر پرنسل کے

download (3)سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شعبہ تعلیم کی جانب قابض بھارتی انتظامیہ کی عدم توجہی اور بے حسی کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع کولگام میں 16 ہائیر سیکنڈری سکول اور 21 دیگراسکول پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کے بغیر کام کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او)، ڈپٹی سی ای او، تین زونل ایجوکیشن آفسر (زی ای اوز)، چار زونل ایجوکیشن پلاننگ آفسر(زیڈ ای پی اوز) اور 124 لیکچراروں کی آسامیاں بھی مہینوں سے خالی ہیں۔ سکولوں میں پرنسل یا ہیڈ ماسٹر نہ ہونے کی وجہ سے ان کا کام بری طرح متاثر ہے جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں۔
مقبوضہ جموںوشمیر میں تعلیمی شعبے کی طرف مسلسل عدم توجہی قابض حکام کی ترجیحات پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button