مقبوضہ جموں و کشمیر

”بی جے پی“ کا ہندوتوا ایجنڈا بھارت کو کمزور کر رہا ہے، اویسی

download (10)حیدرآباد 26 جون (کے ایم ایس) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی بھارتی حکومت گزشتہ آٹھ برسوں سے ہندوتوا کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہجومی تشدد ، طلاق ثلاثہ پر پابندی کے لیے قانون سازی ، مساجد کے خلاف مہم، مسلمانوں کے گھروں کی مسماری سے صاف پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس اپنے ہندو توا ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے کوششاں ہیں۔انہوں نے لکھا کہ بی جے پی گزشتہ آٹھ برس سے نفرت کی سیاست کر رہی ہے اور اپنے نظریاتی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہی۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہندو راشٹر کا نظریہ ہندو بالادستی پر مبنی ہے جس کامطلب ہر اس شخص کو محکوم بنانا ہے جو ہندو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا نظریہ آئین کے لیے خطرہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button