مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کے ڈوزیئرنے بھارت کے بھیانک چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے ، مشعال ملک

اسلام آباد 13 ستمبر (کے ایم ایس)
پیس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن مشعل حسین ملک نے کہاہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں جنگی جرائم کے علاوہ نہتے کشمیریوں کی نسل کشیُ ،ظلم و تشدداور جبری گمشدگیوں میں ملوث ایک ہزار128بھارتی فورسز کے اہلکاروںکی فہرست اپنے ڈوزیئر میں شال کر کے مودی کی فسطائی حکومت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعل ملک نے جو جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے ڈوزیئر نے مقبوضہ وادی کشمیر میںجاری جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کردیا ہے ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ نے بھارتی مظالم کی ویڈیوز انٹرنیشنل میڈیا کو بھی دکھائی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ہمیشہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے جنت نظیر وادی کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل اورایزارسانی کے مرکزمیں تبدیل کردیا ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے ان کے دوغلے پن کی عکاسی ہوتی ہے ۔ مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے 131صفحات پر مشتمل ڈوزیئر نے بھارتی مظالم اور غیر انسانی کارروائیوں کو بے نقاب کر دیا ہے اور عالمی طاقتوں ، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے اداروں کو فوری اقدامات کرنی چاہیے اوربھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے علاوہ اس پر سخت پابندیاں عائد کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈوزیئرمقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم میں ملوث 1128 مجرموں ، نسل کشی کی 946کارروائیوں کے 1785متاثرین کے کیسز اور ظلم و تشدد کے 485 متاثرین کے 474کیسزپر مشتمل ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈوزیئرمیں جنسی تشدد کے 63متاثرین کے 14کیس ، جبری گمشدگیوں کے 110واقعات اور مہلک پیلٹ گنوں کے 1246متاثرین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button