مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر:شدید سردی کی لہر جاری، لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

F4C8346A-C226-4907-8FA3-4A81B2AF1A89سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ، سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں منفی 2ڈگری جبکہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں منفی5.1ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی ۔21دسمبر سے شروع ہونے والے ”چلہ کلاں“ کی شروعات سے قبل ہی شدید شردی نے وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں اور لداخوں خطوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے کئی روز تک موسم مجموعی طورپر خشک رہے گااور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی آسکتی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کے سبب پوری وادی سخت ترین سردی کی لپیٹ میں آچکی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button