مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے دوبارہ بند ہوگئی

highway closed

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے ملانے والاواحد زمینی راستہ سرینگر جموں ہائی وے متعدد مقامات پر تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائی وے میہد، رام بن اور کشتواڑی پاتھر اور بانہال میں تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کی بند ہو گئی ہے ۔اس سے قبل ہائی وے پر جزوی طور پر ٹریفک کو بحال کیا گیا تھا ۔ تاہم میہد، رام بن ، کشتواڑی پاتھر اور بانہال میں دوبارہ تودے گرنے کی وجہ سے ہائی وے ایک بار پھر ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے ۔
ادھر وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع سے ملانے والی مغل روڈ بھی برفباری کی وہ سے بند ہو گئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button