مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:حلقہ بندی کی مشق غیر قانونی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد 12 مئی (کے ایم ایس)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حلقہ بندی کی مشق غیرقانونی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلاول بھٹو نے آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک مراسلہ بھی بھیجا ہے جس میں انہوں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے بھارت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مراسلے میں آگاہ کیاگیا ہے کہ حلقہ بندی کے عمل کا مقصدکشمیری عوام کو مزید پسماندہ رکھنا اور مقبوضہ علاقے میں ایک اور کٹھ پتلی حکومت کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کیلئے عالمی برادری سے رابطہ جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button