مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر، نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی پولیس اہلکار شدید زخمی
سرینگر07مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیرمیں آج سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
بھارتی پولیس کے ایک اعلی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکار غلام حسن ڈار اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سری نگر میں ڈاکٹر علی جان روڈ پر واقع آئیوا پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی فورسز نے حملے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کے ایم ایس