بھارت

بھارت میں بلی چڑھانے (قربانی )کے نام پر دو خواتین کا قتل

download (7)نئی دہلی 11اکتوبر(کے ایم ایس)بھارت میں ایک لرزہ خیز اور سفاکانہ واقعے میں ریاست کیرالہ میں ضلعPathanamthitta کے ایک گائوں میں خوشحالی لانے کے لیے کالے جادو کے تحت دو خواتین کو بلی چڑھایا(قربان کر دیا) گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قتل ہونے والی خواتین کی شناخت پدما اور روزلی کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ لاٹری ٹکٹ بیچ کر اپنی روز ی روٹی کماتی تھیں اور اگست میں اچانک لاپتہ ہو گئیں۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہاب نامی ایجنٹ نے خواتین کو ضلع Pathanamthittaکے قصبے تھرو والا سے ایک جوڑے ویدیان بھاگوت اور لیلا کے لیے اسمگل کیا تھا۔پولیس نے بہیمانہ رسم ادا کرنے پر ایجنٹ اور جوڑے کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button