بھارت

مہاراشٹر: اورنگ زیب کے مزارکی سیکورٹی بڑھا دی گئی

ممبئی، 20 مئی (کے ایم ایس) ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی طرف سے مغل شہنشاہ اورنگ عالمگیر کے مزار کو اکھاڑ پھنکنے کی دھمکی کے بعد ریاست مہاراشٹر کے علاقے اورنگ آباد میں واقع انکے مزار کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبر کو درپیش ممکنہ خطرات کے پیش نظر مہاراشٹرا پولیس اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے وہاںاضافی گارڑز تعینات کر دیے ہیں۔بی جے پی ایم ایل سی پرساد نے ریاستی حکومت سے نئے حفاظتی اقدامات کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مغل بادشاہ کی قبر کو اکھاڑ پھینکنے کی بات کی ہے۔مہاراشٹر نونرمان سینا کے کارکن گجانن کالے نے بھی اورنگزیب کی قبر مسمار کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button