مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی دو طرح کا ہندوستان بنانا چاہتی ہے،راہل گاندھی

نئی دلی 16مئی (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی دو طرح کا ہندوستان بنانا چاہتی ہے، ایک امیروں کے لیے اور دوسرا غریبوں کے لیے۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق راہل گاندھی ریاست راجستھان کے ضلع بانسواڑہ کے علاقے بینشور دھام میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دو طرح کا ہندوستان بنانا چاہتی ہے ایک امیروں کیلئے اور دوسر ا غریبوں کیلئے جبکہ ہم ایک ایسا ہندوستان چاہتے ہیں جس میں تمام ہندوستانی ایک گلدستے کی طرح رہیں۔ مودی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کے کئی اداروں کو اپنے صنعتکار دوستوں کو بیچ دیا ہے۔ ملک میں بے روزگاروں کو روزگار نہیں مل رہا اور صرف چند صنعتکاروں کو مراعات دی جارہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button