مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :زخمی سپیشل پولیس افسر دم توڑ گیا

سرینگر 28 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک زخمی سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
گورنمنٹ ریلوے پولیس میں تعینات ایس پی او کو اس ہفتے کے آغاز میں پلوامہ کاکہ پورہ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرین نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔حکام نے بتایا کہ ایس پی او شبیر احمد سرینگر کے علاقے شیریں باغ کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button