مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے

سرینگر18مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن نے جسمانی طور پر معذور افراد کے حق میں پریس انکلیو سرینگرمیں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں معذور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مقبوضہ علاقے میں فوری طورپرDisabilities ایکٹ 2016کے نفاذ ، ملازمتوں میںمعذور افراد کے کوٹے پر بھرتی، ماہانہ پنشن میں اضافیاور نابینا افراد کے لیے بریل اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع سانبہ کے گائوںسوہندا کی جٹوال پنچایت کے ارکان نے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت پرقابض حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے گائوں میں گزشتہ کئی ماہ سے پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے اور پانی کی قلت کے باعث لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button