مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :میر واعظ عمر فاروق کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

سرینگر 22اپریل (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںجامع مسجد سرینگر کے خطیب و امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے میرواعظ عمر فاروق کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے اگست2019 میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے میر واعظ عمر فاروق مسلسل گھر میں نظربند ہیں ۔ مولانا احمد سعید نقشبندی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ میرواعظ کی رہائی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ اپنی پر امن دینی ، سماجی اور منصبی ذمہ داریاںانجام دے سکیں۔بزرگ امام حی نے نمازیوں اور زائرین کو انجمن اوقاف کے تحت ممکنہ سہولیات پہنچانے، روزہ داروں کیلئے افطاری کے اہتمام کی کوششوں کاخیرمقدم کرتے ہوئے اس ضمن میںانجمن اوقاف کے ملازمین اور عملہ کی تعریف کی ہے ۔
ادھرانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے ایک بیان کے مطابق مقدس ماہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے آخری دن تیسرے جمعتہ المبارک اور یوم فتح مکہ مکرمہ کے عظیم دن کی مناسبت سے فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے جامع مسجد سرینگر میںاللہ تبارک و تعالی کے حضور سجدہ ریزہوکرنماز جمعہ ادا کی تاہم اس بار بھی شہر و گام سے آئے ہوئے ہزاروں مردو زن کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب میرواعظ کشمیر کی مسلسل نظربندی کی وجہ سے جامع مسجد کے منبر و محراب قال اللہ وقال الرسول ۖ کی صداں سے خاموش رہا اور میرواعظ کشمیر سرکاری بندشوں کے سبب اپنا منصبی فریضہ ادا کرنے کیلئے جامع مسجد نہیں آسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button