مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ :بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان شہید کر دیا
حملے میں 1 بھارتی فوجی ہلاک،میجر سمیت متعدد زخمی
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کمکاری ماچھل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
قبل ازیں ماچھل ہی کے ایک قریبی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک میجر سمیت متعدد اہلکارخمی ہو گئے تھے۔