مظفر آباد :یاسین ملک کی بھارتی جیل سے رہائی کے لیے احتجاجی ریلی
مظفرآباد19 مئی (کے ایم ایس)پاسبان حریت جموں و کشمیر نے غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی رہائی کے لیے آج مظفر آباد میں ایک احتجاجی دھرنا دیا جس کے بعد ایک ریلی نکالی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظفرآباد میں پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یاسین ملک اور دیگر کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے سیاہ پرچم لہرائے اور کشمیر کی آزادی، یاسین ملک اور دیگر کشمیری نظر بندوں کی رہائی کے لیے نعرے لگائے۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ وہ یاسین ملک اور دیگر کشمیری قیدیوں کے خلاف بھارت کی متعصب عدالتوں کے تمام غیر قانونی اقدامات اور فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگ بدترین بھارتی جبر کا سامنا کرنے کے باوجود حق خودارادیت کے اپنے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے۔مقررین نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو ان کی ز بردست مزاحمتی تحریک پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس جرا¾ت اور بہادری کے ساتھ بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں وہ مثالی ہے۔
متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الد ین نے ریلی سے ٹیلیفونک خطاب کیا جبکہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن رہنما چوہدری لطیف اکبر، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، محمد اعظم غازی، عبدالشکور آزاد، شوکت جاوید میر، عثمان علی ہاشمی ،، سید حمزہ شاہین، ڈاکٹر محمدمنظور، عظمت حیات کشمیری، سردار جاوید، شفیق انقلابی، قاری شہباز، صدیق داو¿د، نشاد بٹ، تنزیر اقبال اور دیگر مذہبی و سیاسی رہنماو¿ں نے خطاب کیا۔