مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے دوجھٹکے

20000822 EARTHQUAKE
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ اورملحقہ علاقوں میں منگل کی صبح یکے بعد دیگرے زلزلے کے دوجھٹکے محسوس کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابتدائی رپورٹس میں زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ زلزلہ پیما مرکز نے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9ریکارڈ کی ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ضلع بانڈی پورہ کے علاقے اوڈینا میں ایک نوجوان خاتون کی موت ہو گئی۔ اسے بجلی کی تار سے کرنٹ لگ گئی جو زلزلے کے دوران گر گئی تھی۔ پولیس کے مطابق بارہمولہ میں ایک شخص عمارت سے کود کر زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button