مقبوضہ جموں و کشمیر

غیر قانونی نظربندی سے رہاہونیوالے حریت رہنمائوں کو خراج تحسین

سرینگر14 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ماس موومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر احمد عرفانی جیل میں غیر قانونی نظربندی سے رہاہونے والے حریت رہنمائوں فاروق احمد توحیدی اور امیر حمزہ کے گھر گئے اور صبرواستقامت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد دی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولوی بشیر عرفانی نے تحریک حریت کے رہنماراجہ معراج الدین کلوال کے گھر جاکر ان کی اہلیہ کی وفات اور تحریک آزادی کشمیر کے درخشاں ستارے شیخ تجمل الاسلام کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کیا ہے ۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کیااور مرحومین کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button