مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں کورونا وبا کے دوران 19 لاکھ سے زیادہ بچے اپنے والدین یا سرپرست کھو چکے ہیں

نئی دہلی25 فروری (کے ایم ایس) بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران 19 لاکھ سے زیادہ بچے اپنے والدین یا دیکھ بھال کرنے والوں کو کھو چکے ہیں۔یہ بات جمعرات24 فروری 2022 کو ایک بین الاقوامی تحقیق کے ذریعے سامنے آئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس تحقیق سے ظاہرہوتا ہے کہ یہ اعداد و شمار مرکز اور ریاستوں کے اعداد و شمار سے 12 گنا زیادہ ہے۔ تحقیق میں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کل 1,917,100 بچوں کو اس طرح کا نقصان ہوا جبکہ یہ تعداد برازیل میں 169,900، امریکہ میں 149,300، جنوبی افریقہ میں 134,500 اور انگلینڈ اور ویلز میں 10,400 تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button