مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی عدالت نے محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیدیا

میرواعظ مولوی فاروق، خواجہ غنی لون کو شاندار خراج عقیدت پیش

نئی دہلی 19 مئی (کے ایم ایس) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“ کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنماو¿ں کے خلاف سیاسی انتقام کی تازہ کارروائی میںغیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو انکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے آج باضابطہ طور پر مجرم قرار دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے عدالت کے خصوصی جج Praveen Singhنے تحقیقاتی ایجنسی کے حکام کو یاسین ملک کی مالی صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ جرمانے کی رقم کا تعین کیا جا سکے ۔ عدالت نے سزا کی مقدار پر دلائل کے لیے مقدمے کو 25 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کیا۔ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔ مودی حکومت کشمیریوںکو اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی مخالفت پر نشانہ بنا رہی ہے۔
کل جماعتی جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت اپنی کینگرو کورٹس (kangaroo courts)کا استعمال کرکے کشمیری رہنماو¿ں کو اپنے منصفانہ مقصد سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری سیاسی نظر بندوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں تاکہ انہیں بھارت کے جبر و استبداد سے بچایا جا سکے۔
دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں ممتاز کشمیری رہنماو¿ں میرواعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو ان کی برسیوں کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے مصائب اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ان کی طرف سے دی گئی قربانیاں ہمیں مسلسل یاد دلاتی ہیں کہ تنازعہ کو حل کرنا ہے اور کشمیریوں کے جذبات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے دیگر رہنماو¿ں غلام احمد گلزار اور مولوی بشیر احمد عرفانی نے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری میر واعظ مولوی فاروق اور خواجہ غنی لون سمیت اپنے شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کریں گے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے اسلام آباد میں کنوینر محمد فاروق رحمانی کی زیر صدارت ایک سیمینار میں کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔
ادھر میرواعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول(Hawal) کی برسی کے موقع پر 21 مئی بروز ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جس کا مقصد مقبوضہ جموںوکشمیراور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ لوگ شہداءکی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے مزار شہدا سرینگر جائیں گے۔
بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں مجاہدین اور مجاہد تنظیموں کے کارندے قرار دیا ہے۔
دریں اثنا آج مظفرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر شہروں میں نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین چیئرمین محمد یاسین ملک کو نشانہ بنائے جانے اور ان پر جھوٹے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button