مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر جموں شاہراہ پر سرنگ کے نزدیک مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہو گئی
جموں22مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں سرینگر ہائی وے پر خونی نالہ کے مقام پر ایک سرنگ کے نزدیک مٹی کے تودے گرنے سے مزید 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10ہو گئی ہے۔
ملبے تلے دبے نو مزدوروں کو نکالنے کا آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا جس کومٹی کے تازہ تودے گرنے کے بعد حکام معطل کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔جمعہ کو ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی جبکہ تین افراد کو بچا لیا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی شدید تلاش کے بعد ایک اور لاش نکالی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ پتھروں کے نیچے سے لاش نکالنے میں دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔ بعد میں مزید آٹھ لاشیں نکالی گئیں۔اس سے قبل حکام نے بتایا تھا کہ زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ منصوبے پر کام شروع ہونے کے فورا بعد منہدم ہو گیاتھا۔