سائوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کا یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ
واشنگٹن ڈی سی، ڈیلاس 14 جون (کے ایم ایس)
امریکہ میں غیر قائم غیر سرکاری تنظیم سائوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ نے کشمیری حریت رہنماء محمد یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنظیم کی طر ف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ نئی دلی کی ایک عدالت نے حال ہی میں یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزاسنائی ہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔یاسین ملک کو 25مئی کو دلی کی سیشن عدالت نے بے بنیاداور جھوٹے الزامات پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران یاسین ملک نے ان پر عائد کئے گئے جھوٹے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔پریس ریلیز کے مطابق سائوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف جھوٹی شہادتوں کے نتیجے میں بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں جو سراسر بد نیتی پر مبنی ہیں اور بھارت کی جیل میں ان کی زندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق کشمیر کے نڈر رہنما یاسین ملک کو جوکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے طویل عرصے سے پرامن جدوجہد کی قیادت کررہے ہیں بغیرکسی ثبوت کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جارہے ہے جو قابل مذمت ہے اور انکی سزا انصاف کے تقاضوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔یاسین ملک کو بھارتی حکومت نے 29 فروری 2019 میں ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا ۔