مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن شرعی شیعیان کا مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے پر زور

سرینگر14 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں انجمن شرعی شیعیان نے کشمیری مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اوراتفاق کو مزید فروغ دینے پر زوردیا ہے تاکہ تقسیم کرو اور حکومت کرو کے ایجنڈے پر عمل پیرا قوتوں مذوم عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن شرعی شیعیان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ اس مذموم ایجنڈے کا سدباب ہر کشمیری کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلمان تقسیم کرو اور حکومت کرو کے فرقہ پرست ایجنڈے یکسرمسترد کرتے ہیں۔ انجمن شرعی شیعیان نے جموں وکشمیر میں فرقہ پرستی کا بیج بونے والے عناصرکاہرممکن مقابلہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی مسلسل نظر بندی کی بھی مذمت کی گئی۔حریت رہنما مسرور عباس انصاری نے بھی ایک بیان میں تمام مسلمانوں پر زور دیاہے کہ وہ مسلمانوں کوفرقہ وارانہ بنیادوںپر تقسیم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button