مقبوضہ جموں و کشمیر

صمد انقلابی کوٹ بھلوال جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل ، اہلخانہ کا اظہار تشویش

جموں22مئی ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی کو جموںخطے کی کوٹ بھلول جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پویس نے عبدالصمد انقلابی کو رواں برس 15اپریل کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے دو روز بعد انہیں عدالتی حکم پر کوٹ بھلول جیل منتقل کیا گیا تھا۔صمد انقلابی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں 15مئی کو کوٹ بھلول سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔ اہلخانہ نے کہا کہ کوٹ بھلوال جیل کی انتظامیہ انہیں یہ نہیں بتا رہی کہ صمد انقلابی اس وقت کہاں ہیں۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر کے رہنما عبدالمجید لون نے ایک بیان میں عبدالصمد انقلابی کو نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسیر رہنما کے حوالے سے معلومات کی فراہمی اور ان سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button