مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کو سزا سنائے جانے کے خلاف برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

برسلز 23مئی(کے ایم ایس)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے ایک جھوٹے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے خلاف برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کا اہتمام جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی بیلجیم شاخ نے کیا تھا۔ جے کے ایل ایف کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ محمد یاسین ملک کے خلاف الزامات سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں اور کشمیری سمجھتے ہیں کہ بھارتی حکومت کشمیری حریت قیادت کو اپنی عدلیہ کے ذریعے مجرم ٹھہرانے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو اب بھارتی عدالتی نظام پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر محمد یاسین ملک کو جھوٹے کیس میں کوئی سزا سنائی گئی تو دنیا بھر میں اس کے سفارت خانوں کے باہر زبردست مظاہرے کیے جائیں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ این آئی اے کے جج پروین سنگھ جے کے ایل ایف کے سربراہ کو نام نہاد سماعت کے بعد سزا سنائیں گے۔ جج نے محمد یاسین ملک کو اپنے مالی اثاثوں سے متعلق بیان حلفی جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔یاسین ملک ایک معروف کشمیری رہنما ہیں جو پرامن جدوجہدمیں یقین رکھتے ہیں اور ان کا خواب جموں وکشمیر کو ایک آزاد ریاست بنانا ہے۔ترجمان نے خبردار کیا اگر بھارتی حکومت بدھ کو ان کے خلاف کوئی فیصلہ کرتی ہے تو کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اوردنیا بھر میں مقیم کشمیری ختم نہ ہونے والا احتجاج کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button