مقبوضہ جموں و کشمیر

کرناٹک :لائوڈ اسپیکرکے استعمال پر مساجد سمیت مذہبی مراکز کو نوٹس جاری

بنگلورو 12اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت نے لائوڈاسپیکر وں کے استعمال پر مساجد سمیت تمام مذہبی مراکز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق لائوڈ اسپیکر کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے 263مذہبی مراکز کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جن میں مساجد، مندر اور گرجا گھر شامل ہیں۔ یادگیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع میں لائوڈ اسپیکروں کے استعمال پر مذہبی مراکز کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یادگیر ضلع میں 115مساجدسمیت دیگر مذہبی مقامات کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور انہیں لائوڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر لازما عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button