مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا
جموں 18 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے منگل کے روز ضلع پونچھ میں ایک نوجوان کوگرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع میں تحصیل منڈی کے علاقے بیلہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجم محمود پر الزام لگایا کہ وہ مجاہدین کو معلومات فراہم کررہا تھا اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق موادپوسٹ کررہاتھا۔ پولیس کے ایک افسر نے صحافیوں کو بتایاکہ مخصوص اطلاعات پر پولیس نے دیگر فورسز کے ساتھ مل کر انجم محمود کوتحصیل منڈی کے علاقے بیلہ سے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔