مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں یاسین ملک کی رہائش گاہ کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرہ

protest

مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ ،مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں

سرینگر25مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی رہائش گاہ کے باہر بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود لوگ جن میں پڑوسی ،رشتہ داراورعام شہری شامل ہیں ،سرینگر کے علاقے مائسمہ میں یاسین ملک کے گھر پر جمع ہورہے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے جس میں خواتین بھی شامل تھیں، احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور بھارتی حکومت کی طرف سے یاسین ملک کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی۔ انہوں نے یاسین ملک کی رہائی اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے جس سے مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
دریں اثناء بھارتی پولیس علاقے پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ڈرونز استعمال کررہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button