مقبوضہ جموں و کشمیر

شیخ تجمل الاسلام کوخراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

Sheikh-Tajamul-Islam-سرینگر/ اسلام آباد 07 ستمبر (کے ایم ایس)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی طرف سے کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تجمل الاسلام کو جو اتوارکو اسلام آباد میں انتقال کرگئے،خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموںوکشمیر اور آزاد کشمیر کے حریت رہنماﺅں نے شیخ تجمل الاسلام کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔حریت رہنماﺅں مسرت عالم بٹ ، خواجہ فردوس ، مشتاق الاسلام ، سید صلاح الدین ، عبدالمجید ملک ، قاضی عمران ، خالد شبیر ، ایڈوکیٹ محمود اختر قریشی ،عزیر احمد غزالی، فاروق صدیقی ، ینگ مینز لیگ ، کشمیر بار ایسوسی ایشن اور کشمیری سول سوسائٹی کے ارکان ، صحافیوں اورعلمائے کرام نے اپنے بیانات میں کشمیر کاز کے لئے شیخ تجمل الاسلام کی خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔
دریں اثنا ءواشنگٹن میں مقیم ورلڈ کشمیر ایویئر نیس فورم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ایک بیان میں کہا کہ شیخ تجمل الاسلام صحافت کے میدان میں ایک نمایاں رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے علمبردار شیخ تجمل الاسلام کے انتقال سے ہم کشمیر کے ایک نامور صحافی سے محروم ہوگئے۔ڈاکٹر فائی نے کہا کہ شیخ صاحب اپنی ذات میںایک ادارہ تھے جنہوں نے تنازعہ کشمیر کے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کا فارمولا سادہ تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی مرضی معلوم کی جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button