مقبوضہ جموں و کشمیر
یاسین ملک کو دی گئی سزا سے جموں وکشمیر میں غیر یقینی صورتحال بڑھ جائے گی، پی اے جی ڈی
سرینگر25 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں علاقائی سیاسی جماعتوں کے اتحاد” پیپلز الائنس فار گپکر ڈیکلریشن “(پی اے جی ڈی) نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ محمد یاسین ملک کو دی گئی عمر قید امن کی کوششوں کیلئے بدقسمتی اور ایک دھچکا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پی اے جی ڈی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاہمیں ڈر ہے کہ اس فیصلے سے جموںوکشمیر میں غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ جائے گی اور تنہائی و اجنبیت کے جذبات کو اور ہوا ملے گی۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے لیکن اس میں انصاف کہیں نہیں ہے ۔ دریں اثنا، پی اے جی ڈی نے کہا کہ یاسین ملک کو اس فیصلے کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام قانونی مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے