پاکستان

صدر مملکت کی یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کی مذمت

اسلام آباد26 مئی (کے ایم ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) کی خصوصی عدالت کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کی ہے۔
صدرمملکت نے سزا کو غیر منصفانہ اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی عدلیہ نے ہمیشہ انتہا پسند ہندوتوا نظریے کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے اور مسلمانوں کو انصاف دینے سے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے نے اقلیتوں کے تئیں بھارتی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے جس نے پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی شدید صدمہ پہنچایا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ یاسین ملک کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور کشمیری مسلمانوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا اور وہ اپنے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری مسلمانوں اوربھارتی میں بسنے والی دیگر اقلیتوں کے خلاف بھارتی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کی فوری رہائی اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button