پاکستان

ویانا :پاکستانی تارکین وطن کا کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرہ

ویانا 25 ستمبر (کے ایم ایس) آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں پاکستانی تارکین وطن کی تنظیموں ”میں ہوں پاکستانی اور پاک فرینڈز آسٹریا“ کے زیر اہتمام بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ احتجاج ویانا انٹرنیشنل سینٹر میں کیا گیا جہاں اقوام متحدہ کے دفاتر واقع ہیں۔
اس احتجاج کا اہتمام عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کیے گئے وعدوں کی یاد دلانے کے لیے کیا گیا تھا ۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر اب بھی سب سے پرانے مسائل میں سے ایک ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button